اب جاندار کہانی والی فلمیں ہی کامیاب ہونگی ،غلام محی الدین

6  فروری‬‮  2016

کراچی(نیوز ڈیسک)سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہاہے کہ اب وہی فلمیں کامیاب ہوں گی جن کی کہانی جاندار ہوگی۔یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ غلام محی الدین کا کہناتھا کہ ماضی میں فلموں کے لیے اچھے موضوع کے انتخاب پر توجہ دی جاتی تھی جس کی وجہ سے معیاری فلمیں بنتی تھیں مگرپھر اس پر توجہ دینا چھوڑ دیاگیا اور بہترین فلموں کی تعداد کم ہوگئی۔فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد ایک مرتبہ پھر نوجوان ہدایتکاروں نے موضوعات کے انتخاب پر پوری توجہ دینا شروع کردی ہے اور اب وہی فلمیں کامیاب ہوں گی جو موضوعات کے اعتبار سے اچھی ہوں گی۔ان کا کہناتھا کہ ہمارے پاس اس وقت بہت اچھے لکھنے والے موجود ہیں اس کے علاوہ ہمارے ارد گرد بہت سی ایسی کہانیاں موجود ہیں جوسچائی اور حقائق پر مبنی ہیں، انھیں ہم اپنی فلموں کا موضوع بنا سکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ ان کی فلم ”سوال سات سو کروڑ ڈالر کا“ موضوع کے اعتبار سے ایک عمدہ اور دلچسپ فلم ہوگی،اس فلم میں میرا کردار اب تک کیے جانیوالے کرداروں سے بلکہ مختلف ہے ،تمام فنکاروں نے فلم میں عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…