ٹرک آرٹ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کررہا ہے ، نادیہ حسین

6  فروری‬‮  2016

کراچی (نیوز ڈیسک)گذشتہ شب کراچی کے مقامی شاپنگ مال میں جے ڈاٹ کی جانب سے ٹرک آرٹ پر مبنی ”ہر رنگ اپنا “کے ملبوسات کی نمائش کی گئی، جس میں شوبزنس کے مختلف شعبوں ٹی وی ڈرامہ، فلموں اور فیشن کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جن میں شمعون عباسی، نادیہ حسین، جویریہ سعود، عباس جعفری، جنید خان، عمر شہزاد، کرن خان، رباب، چ، عالیہ امام شامل ہیں۔ جبکہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ڈاکٹر شہلا رضا نے بھی ایم این اے شاہدہ رحمانی کیساتھ تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر نادیہ حسین کا کہنا تھا ٹرک آرٹ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، ہم اپنے ثقافت کے رنگوں کو کپڑوں میں ڈھال رہے ہیں۔ سعدیہ امام نے کہا کہ اس کلیکشن میں قوس و قزح کے رنگوں کا انتخاب بے حد خوبسورت و دلکش انداز میں کیا گیا ہے جس سے پہننے والے کی شخصیت میں بھی نکھار آئیگا کیونکہ خوش اطوار رنگ شخصیت کو ابھارنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔انوشے اشرف نے کہا کہ ”ہر رنگ اپنا “روایتی اور عصر حاضر کے ڈیزائن فلسفے کا انتہائی حسین امتزاج ہے۔ ٹرک آرٹ سے متاثر ”ہر رنگ اپنا“کے ملبوسات میں بشمول خوبصورت کرتیاں‘ خوبصورت جیکارڈ اورپرکشش لان پیش کی گئی۔جے ڈاٹ کیسیلز اینڈ مارکیٹنگ علی مفتی نے کہا ”ٹرک آرٹ پاکستان کے تمام رنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہم پاکستانی رنگوں کو نہ صرف اختیار کرتے ہیں بلکہ انھیں مزید بہترین انداز میں پیش بھی کرتے ہیں



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…