بھارتی تامل فلمی ہیروئن مونیکا نے اسلام قبول کرلیا

5  فروری‬‮  2016

نئی دلی (نیوز ڈیسک) معروف فلمی ہیروئن مونیکا نے اسلام قبول کرلیا۔ادکارہ نے اپنا اسلامی نام ایم جی رحیما رکھا ہے۔ تامل فلم اذھاگی اورسلانتھی سے شہرت پانے والی مونیکا عرف ریکھا میروتھی راج نے ستر سے زائد ہندی،ملائلم،تیلگو اور کنادا فلموں میں ہیروئن اور چائلڈ سٹار کا کردار ادا کیا۔ بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ نے لکھا کہ موسیقار اے آر رحمان اور یووان شنکر راجا کے بعد مونیکا بھی اس کاررواں میں شامل ہوگئی جنہوں نے اسلام قبول کرلیا۔مونیکا کے والدین کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے۔مونیکا کا کہنا ہے کہ وہ قبول اسلام کے بعد اب فلم نگری کو خیر باد کہہ دیں گی اور آئندہ کبھی اداکاری نہیں کریں گی۔انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز آواسارا پولیس100میں چائلڈ سٹا رکی حیثیت سے کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے دائرہ اسلام میں آنے کی وجہ پیسہ یا پیارو محبت نہیں،بلکہ اسلامی اصول ہیں جنہوں نے مجھے اسلام کی طرف مائل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام کے متعلق 2010ء سے پڑھنا شروع کیا اور میں دیگر لوگوں کی طرح یہی سمجھتی تھی کہ اسلام انتہا پسندی کا مذہب ہے لیکن اسلام تو امن کا مذہب ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…