وہ لوگ اداکار بنتے ہیں جو خود سے محبت نہیں کرتے‘شاہ رخ خان

14  جنوری‬‮  2016

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے بین الاقوامی ناظرین کے لیے ایک انڈین فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کیاہے-بھارتی اخبارکے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’میرا خواب ہے کہ میں ایک ایسی انڈین فلم بناو¿ں جو بین الاقوامی ناظرین بھی دیکھ سکیں، مجھے امید ہے آنے والے کچھ سالوں میں یہ ممکن ہوسکے گا، چاہے میں بطور ہدایتکار، پروڈیوسر یا اداکار اس فلم کا حصہ ہوں-یاد رہے کہ منیش شرما کی ہدایات میں بننے والی شاہ رخ خان کی نئی فلم ”فین“ 15 اپریل کو ریلیز ہونے جارہی ہے، جو اپنے ٹیزر اور ٹریلرز کے باعث کافی دلچسپ معلوم ہوتی ہے.شاہ رخ کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا ’میں ایک مداح بننے سے پہلے ایک اسٹار بن گیا، مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ لوگ مجھ سے اتنی محبت کیسے کر سکتے ہیں۔بولی وڈ کنگ کے مطابق مداحوں کے پیار کو دیکھنے کے بعد وہ اپنے اوپر ایک ذمہ داری محسوس کرتے ہیں کہ اپنی فلمیں مزید بہتر بنائیں۔شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میرے حساب سے وہ لوگ اداکار بنتے ہیں جو خود سے محبت نہیں کرتے اور ہر صبح ایک الگ شخصیت کے ساتھ نظر آتے ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…