شیوسیناکی دھمکیوں کے سائے میں غلام علی کی شاندارپرفارمنس

13  جنوری‬‮  2016

کولکتہ(نیوزڈیسک) پاکستانی غزل گائیک غلام علی نے آخرکار ہندوستانی شہر کلکتہ میں اپنے فن کا جادو جگا دیا ۔گلف نیوز کے مطابق غزل گائیک غلام علی نے کانسرٹ کے آغاز میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں 30 سال بعد کلکتہ آیا ہوں لیکن مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میں 50 سال بعد یہاں آیا ہوں۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں ہونے والے واقعات پر میرا دل بہت اداس تھا مگر آج اس اداسی کا خاتمہ ہوگیا۔انہوں نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا شکریہ ادا کیا اور ان کو سرسوتی کہہ کر پکارا۔غلام علی کے مطابق ممتا بینرجی نے امن کی دیوی کا کردار ادا کیا ہے اور ہمیں یہاں بلانے کے حق میں بات کی، وہ ہمارے لیے سرسوتی ہیں۔غلام علی نے اس کانسرٹ میں اپنے بیٹے عامر کے ہمراہ پرفارم کیا۔کانسرٹ کے آغاز پر ممتا بینرجی نے غلام علی اور ان کے بیٹے کا استقبال کیا اور انہیں شال اور اسکارف کے تحفے کے ساتھ دوبارہ کلکتہ آنے کی دعوت بھی دی۔غلام علی نے اس سے قبل 1981 میں کلکتہ کا دورہ کیا تھا۔بھارت میں شدت پسندی کی حالیہ لہر کے پیش نظر گذشتہ برس 8 نومبر کو دہلی میں ہونے والا غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کیا گیاجس کے بعد شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد غلام علی کا 9 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔شدت پسند ہندو تنظیم کے مطابق ایسے میں جب ہمارے فوجی مر رہے ہوں، ہم پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات نہیں رکھ سکتے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…