ماڈل امبرجوزف نے ایکٹنگ کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا

19  اگست‬‮  2015

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی ماڈل امبرجوزف نے ایکٹنگ کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔ 2012 میں لندن میں ہونے والے ” مس انگلینڈ بیوٹی فل“ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی سانولی سلونی حسینہ کو ڈراموں اورفلموں میں کام کرنے کی پیشکش تواعزاز پانے کے بعد ہی شروع ہو گئی تھیں لیکن اپنی مصروفیات کی وجہ سے انھوں نے کوئی بھی پروجیکٹ سائن نہ کیا۔امبرجوزف نے لندن سے فون پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ برس قبل ماڈلنگ کے شعبے میں قدم رکھا۔ بہت سے انٹرنیشنل میگزین کے فوٹوشوٹس میں ماڈلنگ کی توٹی وی کمرشلز اور گیتوں کے وڈیو میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ اسی دوران یہاں ”مس انگلینڈ بیوٹی فل“ کے ٹائٹل کے انعقاد کا پتہ چلا۔ میرے کچھ قریبی دوستوں نے مجھے بھی حصہ لینے کا مشورہ دیا جس کے بعد میں نے باقاعدہ اپنی رجسٹریشن کروائی اوراس مقابلے میں شرکت کے لیے منتخب ہوئی۔اس مقابلہ میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی خوبصورت حسیناو¿ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی لیکن میری ماں کی دعاو¿ں سے یہ ٹائٹل میرے نام ہوا۔ اس اعزاز کو جیتنے کے بعد مجھے ٹی وی ڈرامہ اورفلموں میں کام کرنے کی آفرز شروع ہوگئیں مگرمیں نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے کوئی بھی پروجیکٹ سائن نہ کیا۔ حالانکہ اس ٹائٹل کوجیتنے کے بعد معاوضہ کے حوالے سے بھی بہتر پیشکش ہو رہی تھی مگرمیں نے رضا مندی ظاہرنہ کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اب بالی ووڈ سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔فلم میں جہاں بالی وڈ کے معروف فنکار ہوں گے، وہیں مجھے مرکزی کردار میں سائن کیا جائے گا لیکن میں نے ایکٹنگ کے میدان میں آنے سے قبل لندن کے ایک مقامی ایکٹنگ اسکول میں تربیت حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اگر اس کے بارے میں سیکھ لیا جائے تو آپ بہتر انداز سے اس کام کو نبھا سکتے ہیں۔ جہاں تک بات پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی ہے تو میرا تعلق لاہور سے ہے اور اگر مجھے کوئی اچھی فلم یا ڈرامہ آفر کیا گیا تو میں ضرور کام کروں گی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…