فنکار کبھی مکمل نہیں ہوتا ساری زندگی سیکھنے کا عمل جاری رہنا ہے ‘ ثناء

15  اگست‬‮  2015

لاہور ( نیوز ڈیسک) فلمسٹارثناءنے کہاہے کہ فنکار کبھی مکمل نہیں ہوتا ساری زندگی سیکھنے کا عمل جاری رہنا ہے ، مختلف شعبوں میں نت نئی تخلیقات ہوتی رہتی ہیں اور اسی طرح اداکاری کا شعبہ بھی ہے جس میں فنکار اپنے کیریئر کے آغاز سے لے کر آخری حد تک کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے فلم اور ٹی وی پر بے پناہ کام کیا ہے مگر آج بھی میں خود کو فن کی ایک طالبہ کی حیثیت دیتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں پہلے سے اچھا کام کر سکوں ۔ ایک سوال کے جواب میں ثناءنے کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری اپنے عروج کے دور سے گزر رہی ہے اور خاص طور پر کراچی ڈرامے کا گڑھ بن چکا ہے ۔ وہی ڈرامہ لوگوں میں مقبولیت حاصل کرتا ہے جس کا سکرپٹ مضبوط اور جاندار ہو ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر فخر امام کا ذاتی پروڈکشن کا ارادہ ہے جس میں فلم ،ڈرامہ اور میوزک کے پروگرام بنائے جائیں گے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…