گیتا کی جگہ ہوتا تو واپس بھارت آنے کا نہ سوچتا‘ سلمان خان

14  اگست‬‮  2015

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سلمان خان نے کہا ہے کہ اگر وہ گیتا کی جگہ ہوتے اور انہیں بلقیس ایدھی نے اپنے پاس رکھا ہوتا تو وہ کبھی بھارت واپس آنے کا نہ سوچتے۔ گیتا اس ہندو لڑکی کا نام سے جو بھارت سے پاکستان آئی تھی، گونگی بہری لڑکی 8 سال کی تھی جب پاکستان آئی اور اب جوان ہو چکی ہے تاہم اس کے والدین کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ عبدالستار ایدھی اور ان کی اہلیہ بلقیس ایدھی نے گیتا کو پناہ دی، نہ صرف اس کی تربیت کی بلکہ اسے اس کے ہندو عقائد پر چلنے کے لئے سہولتیں بھی فراہم کیں۔سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان کی کہانی بھی تقریبا اس سے ملتی جلتی ہے، اس لئے اس فلم کے بعد گیتا کا معاملہ میڈیا نے اٹھایا، بھارت تک بات پہنچی، بھارتی ہائی کمشنر گیتا سے ملے اور اب گیتا کو واپس بھارت لے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔گیتا کا کہنا ہے کہ اس کے والدین شاید اسے نہ پہچان پائیں لیکن وہ انہیں پہچان سکتی ہے۔ ابھی تک بھارت سے چار ایسی فیملی سامنے آچکی ہیں جو گیتا کی دعوے دار ہیں لیکن تاحال گیتا کے والدین تک نہیں پہنچا جا سکتا۔ اس حوالے سے بھارت کے این ڈی ٹی وی نے سلمان خان اور گیتا کےساتھ ایک پروگرام بھی کیا۔ گیتا کو کراچی سے براہ راست لیا گیا جب کہ سلمان خان ٹی وی شو میں موجود تھے۔ سلمان اور گیتا کے درمیان ترجمان کے ذریعے اس معاملے پر بات بھی ہوئی۔سلمان خان نے کہا کہ اگر وہ گیتا کی جگہ ہوتے اور انہیں بلقیس ایدھی نے سنبھالا ہوتا تو شاید وہ کبھی واپس اپنے والدین کے پاس جانے کا نہ سوچتے۔ انہوں نے کہا کہ والدین ہر ایک کو پیارے ہوتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ گیتا اپنی مرضی کے مطابق جلد اپنے والدین تک پہنچ جائے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…