پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

9  جنوری‬‮  2019

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں، گزشتہ برس اکتوبر کے آخر تک جمع ہونے والے

اعداد و شمار کے مطابق پیغام رسانی کے ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی جبکہ روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں نئے صارفین اس پلیٹ فارم سے جڑتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے صارفین کو سہولیات دینے اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں۔ واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی جس رابطہ نمبر اور آڈیوز بھیجنے سے متعلق ہے۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نمبر اور آڈیوز سینڈ کرنے والے سیکشن کو نئے انداز سے ڈیزائن کر رہا ہے جس کے تحت صارف بیک وقت 30 نمبرز اور آڈیوز اپنے دوست کو شیئر کرسکے گا۔ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کو آزمائشی سروس کے لیے متعارف کرایا گیا جس کے دوران سامنے آنے والے نقص کو دور کر کے اسے تمام صارفین کے لیے جلد متعارف کرایا جائے گا۔ یاد رہے کہ واٹس ایپ نے نئے سال کا آغاز ہوتے ہی پرانے ہینڈ سیٹس پر اپنی سروس نوکیا ایس 40، آشا، اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن سمیت دیگر آپریٹنگ سسٹم پر سروس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…