ٹیلر سوئفٹ نے اپنی خصوصی ایپ متعارف کرادی

17  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں برس سب سے زیادہ پیسے کمانے والی دنیا کی 10 بڑی گلوکاراؤں میں سے ایک امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی خصوصی ایپلی کیشن متعارف کرادی۔جی ہاں، 28 سالہ پاپ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی کمائے کو بڑھانے کی غرض سے خصوصی ایپ ’دی سوئفٹ لائف‘ متعارف کرادی۔اس ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ

گلوکارہ کے مداح ٹیلر سوئفٹ کی خصوصی تصاویر اور ویڈیوز بھی ایپ پر مفت میں دیکھ سکیں گے۔جب کہ گلوکارہ کے مداح اپنی پسندیدہ گلوکارہ کی سرگرمیوں، ان سے متعلق شائع ہونے والی خبروں، ان کی ویڈیوز، ان کے گانوں اوران سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والے بحث سے متعلق بھی باخبر رہ سکیں گے۔یہ بھی پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ جنسی طور پر ہراساں ہونے کا مقدمہ جیت گئیںاس سے بڑھ کر’دی سوئفٹ لائف‘ نامی ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ صارفین اس ایپ کے ذریعے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گلوکارہ سے متعلق کوئی بھی پوسٹ کرسکیں گے، اور ان کی یہ پوسٹ جہاں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دستیاب ہوگی، وہیں وہ اس ایپ پر بھی موجود ہوگی، اور دوست انہیں فالو کرسکیں گے۔’دی سوئفٹ لائف‘ ایپ کے ذریعے صارفین آسانی سے اپنی پسندیدہ گلوکارہ سے بات اور چیٹ کرسکیں گے۔گلوکارہ کی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ ’دی سوئفٹ لائف‘ کے ذریعے صارفین ٹیلر سوئفٹ کی انتہائی خصوصی تصاویر تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے۔اس ایپلی کیشن کو صارف آئی ٹیون کے اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، جب کہ امریکا میں ایپل کے صارفین بھی اسے ’ایپل‘ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔مزید پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ کمانے والی گلوکارہخیال رہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے ایپ کو متعارف کرانے کا اعلان رواں برس اکتوبر میں کیا تھا۔ٹیلر سوئفٹ سے قبل برطانوی گلوکارہ میڈونا، کینیڈین گلوکار جسٹن

بیبر اور امریکی ٹی وی اسٹار اور ماڈلز کم کارڈیشن، کائلے جینر اور کنڈیل جینر سمیت دیگر شخصیات نے بھی اپنی خصوصی ایپ متعارف کرا رکھی ہیں۔ٹیلر سوئفٹ رواں برس سب سے زیادہ کمانے والی 10 بڑی اداکاراؤں کی فوربز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…