مائیکروسافٹ نے نئی ونڈوز10 کے ساتھ سرفیس سٹوڈیو متعارف کروا دیا

14  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ کی جانب سے کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کے آئندہ آنے والے ایڈیشن میں 3D اور ایڈیٹنگ کے لیے کچھ نئے ٹولز کے علاوہ تبدیل شدہ پینٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے نئے ورچوئل ریئلیٹی ہیڈسیٹس بھی متعارف کروائے گئے ہیں جن کی مدد سے صارفین اپنی بنائی ہوئی چیزوں

پر بہتر انداز میں کام کر سکیں گے۔ مائیکروسافٹ نے اپنا پہلا آل ان ون ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ’سرفیس سٹوڈیو‘ متعارف کروایا ہے۔ اس نئے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ سب سے باریک ایل سی ڈی ٹچ سکرین کمپیوٹر ہے اور اس میں ڈائل کنٹرولر بھی موجود ہے، جسے سکرین پر یا اپنی ہی جگہ پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ڈیسک ٹاپ کو متعارف کروانے کی تقریب کے دوران سٹیج پر اسے استعمال کرکے دکھایا گیا کہ کیسے سٹائلس کی مدد سے 2D گرافک بنایا جا سکتا ہے جسے سافٹ ویئر خود ہی ٹھیک کر لیتا ہے۔ اس ڈیزائن میں تصاویر کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے اور اس کے کچھ حصوں کو اینیمیٹڈ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایسر، ایسوس، ڈیل، ایچ پی اور لینوو ونڈوز 10 کے ساتھ چلنے والے ورچوئل ریئلیٹی ہیڈسیٹس بنائیں گے، جسے پہننے والے کمپیوٹر سے نکلنے والی تصاویر کو دیکھ سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سب سے کم قیمت ماڈل 299 ڈالر کا ہوگا، جو کہ اس وقت ویڈیو گیمز کے لیے استعمال کیے جانے والے اوکولس رفٹ اور ایچ ٹی سی ویوو ہیڈسیٹس سے کہیں زیادہ سستے ہیں۔ ونڈوز 10 کا نیا ایڈیشن آئندہ سال کے آغاز میں ریلیز کر دیا جائے گا اور ان تمام صارفین کو مفت اپ گریڈ کی سہولت مہیا کی جائے گی جو پہلے سے ہی یہ سافٹ ویر استمعال کر رہے ہیں۔ ونڈوز 10 میں شامل کیے جانے والے دیگر نئے فیچرز: آئکونز کی ایک بار شامل کی گئی ہے جس پر

صارف کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کے نام دکھائی دیں گے، جن کے ساتھ چیٹ، ای میل اور بات چیت کے دیگر آپشن ایک ہی جگہ حاصل ہوں گے۔ایموجیز اور یوزر جینیریٹڈ  تین D پاپ اپ جو کہ صارف اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ اگر صارف کے پاس اینڈروائیڈ فون ہے تو انھیں اپنے کمپیوٹر پر ہی ٹیکسٹ میسیجز موصول ہو سکیں گے۔ ونڈوز 10 اور ایکس باکس پر گیمز کھیلنے والے دیگر صارفین کے ساتھ مل کر ویڈیو گیمز ٹورنامنٹس بھی کروائے جا سکیں گے۔ مائیکروسافٹ نے نیو یارک میں منعقد کی گئی تقریب میں نئے لیپ ٹاپ ’سرفیس بک آئی7‘ بھی متعارف کروایا ہے۔ جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال متعارف کروائے جانے والے ماڈل کے مقابلے میں اس کے گرافکس دو گنا مزید بہتر کیے گئے ہیں اور اس کی بیٹری بھی 16 گھنٹوں تک کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے اس تقریب میں زیادہ تر وقت ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ’سرفیس سٹوڈیو‘ کو ہی دیا گیا۔ اس کی قیمت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ سرفیز سٹوڈیو آئندہ 15 دسمبر میں امریکہ میں فورخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا اور اس کی قیمت 2999 ڈالر اور 4199 ڈالر ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…