خیبرپختونخوا حکومت کا روٹی کی قیمت میں کمی کا اعلان، 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے ،200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر

16  اپریل‬‮  2024

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے انتہائی کمزور اور متوسط طبقے کی فلاح و بہبود اور انکو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت میں کمی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ روٹی کی قیمت میں 5روپے کمی کرکے 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا، صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،

خیبرپختونخوا میں عوامی حکومت ہے اور عوام کے مفاد میں فیصلے کر رہی ہے، ظاہر شاہ طورو نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں کو روٹی کی قیمت میں کمی کی باقاعدہ نگرانی کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں، انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عوام کی مشکلات اور مہنگائی کا پورا ادراک ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے مشاورت کے بعد روٹی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کا فیصلہ کیا گیا، یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ پشاور نے روٹی کی قیمت میں کمی اور نئی قیمت کے حوالے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا جبکہ صوبہ بھر میں روٹی کی قیمت میں کمی کا باقاعدہ اعلامیہ متعلقہ ضلع انتظامیہ جاری کریگی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…