لٹیروں نے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کا نیا فراڈ ڈھونڈ لیا

25  جون‬‮  2023

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کوریئر کمپنی کے جعلی نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجواکر ریسیونگ پیپر پر انگوٹھے کا نشان لینے کے بعد بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے والا گروہ پکڑا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالا سائبر کرائم ونگ نے ایک بینک مینیجر سمیت 4 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے، ملزمان سینکڑوں شہریوں کے بینک اکاؤنٹ خالی کرنے میں ملوث پائے گئے، گروہ کے سرغنہ جلیل الرحمان کا تعلق فیصل آباد سے ہے جس کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے اور پولیس نے ملزمان کے خلاف 5 مقدمات بھی درج کیے ہیں، متاثرہ شہریوں کی شکایات ملنے پر مزید مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر نے گروہ کے طریقہ واردات سے متعلق بتایا ہے کہ ملزمان کوریئر سروس کے جعلی نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجواتے اور پھر ریسیونگ پیپر پر ان کے انگوٹھےکا نشان لے لیتے تھے، ملزمان انگوٹھے کے نشان کو سلیکون پر کاپی کرتے اور اس کے ذریعے بینک اکاؤنٹ ہولڈر شہریوں کے زیر استعمال سم کارڈ کا ڈپلیکیٹ سم کارڈ حاصل کرتے تھے، ملزمان کے پاس ڈیجیٹل موبائل فون ایپ کے ذریعے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کیلئے ساری معلومات بینک مینیجر کے ذریعے پہلے سے مل جاتی تھیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…