پنجاب حکومت سے 9مئی واقعات کے بعد نظر بند افراد کی تفصیلات طلب

25  مئی‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ملک میں 9مئی کو ہونے و الے پرتشدد واقعات کے بعد ہونے والی نظربندیوں پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ میں ایم پی او 3اور 16کے تحت نظر بندیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔عدالت نے 9مئی کے واقعات کے بعد نظر بند کیے گئے افراد کی تفصیلات طلب کرلیں، جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ بتایا جائے کتنے افراد کے نظر بندی کے احکامات جاری ہوئے۔تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس امجد رفیق نے پنجاب حکومت سے تفصیلی اور جامع جواب بھی مانگ لیا، درخواست گزار کی جانب سے ایم پی اور 3 اور 16 کو چیلنج کیا گیا تھا۔دوران سماعت وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ قیام امن عام آرڈیننس کی دفعہ 3 اور 16 آئین کے آرٹیکل کے منافی ہے جب کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور اسے ناقابل سماعت قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…