جی ایچ کیو حملہ، پرتشدد مظاہروں میں سرکاری ملازمین بھی حصہ لیتے رہے

16  مئی‬‮  2023

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی گرفتاری پر ہونیوالے پرتشدد مظاہروں میں سرکاری ملازمین بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔

جنگ اخبار میں راحت منیر کی خبر کے مطابق مری روڈ پر احتجاج،میٹروسٹیشنز پر توڑ پھوڑ اور حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کی مختلف فوٹیج میں راولپنڈی میونسپل لیبر یونین کے صدر راجہ ہارون رشید، جنرل سیکرٹری شاہدرضا پادری،ڈیٹا آپریٹر محمد ادریس اور دیگر سرکاری ملازمین بھی نظر آرہے ہیں اس حوالے سے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی اور کہا کہ نادرا سے ویری فکیشن کے بعد ان کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے،ذرائع کے مطابق احتجاج میں شرکت کیلئے جانے سے قبل میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے آفس کے باہر مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ کی طرف سے لگایا گیا بورڈ جس پرنواز شریف ،شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہبازکی تصاویر بھی تھیں، کو نذر آتش کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…