لاہور ،دوسری شادی کرنے کی رنجش پر میاں بیوی کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا

30  اپریل‬‮  2023

لاہور( این این آئی)بادامی باغ کے علاقہ حنیف پارک میں دوسری شادی کرنے کی رنجش پر میاں بیوی کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا، ملزمان جاتے ہوئے مقتولین کی بچیوں کو اغواء کر کے لے گئے ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے بچیوں کو بازیاب کر الیا ۔

بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ کے علاقہ حنیف پارک میں دونوں میاں بیوی بالائی منزل پر سو رہے تھے کہ سابقہ شوہر نے ساتھیوں کی مدد سے تیز دھار آلے سے دونوں کے گلے کاٹ کر قتل کر دیا ۔مقتولین کی شناخت 38سالہ عمران اور 32 سالہ یاسمین عرف ثمینہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مرکزی ملزم ذاکر کو پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد پولیس نے دوران ناکہ بندی کیری ڈبہ سے ملزمان کو گرفتار کیا۔واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم ذاکر لوکل بس میں فرار ہو رہا تھا، پولیس نے کیری ڈبہ کے ڈرائیور عامر کی نشاندی پر واقعہ کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں ذاکر،یاسر،نواز،جاوید،علی رضا اور عامرشامل ہیں۔دوران تفتیش ملزمان نیبادامی باغ میں ہونے والی دوہرے قتل کی واردات کا اعتراف کر لیا ۔ ملزم ذاکر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ بیوی یاسمین عرف ثمینہ اور اس کے خاوند عمران کو قتل کیا،ملزمان نے مقتولہ کو دوسری شادی کرنے کی رنجش پر قتل کیا،ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل چھری اور ٹوکہ سمیت اسلحہ برآمدکر لیا ،ملزمان مقتولین کی بچیوں کو بھی اغوا ء کر کے ساتھ لے جارہے تھے جنہیں بازیاب کرالیا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…