کوئٹہ سے کراچی آنیوالی کوچ خوفناک حادثے کا شکار، 39 افراد جاں بحق

29  جنوری‬‮  2023

اوتھل /کوئٹہ ( آئی این پی ) کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس کو حادثہ ، خواتین اور بچوں سمیت41افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ، حادثے کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی ، جاں بحق افراد میں سے اکثر کی لاشیں جل جانے کے باعث ناقابل شناخت ہیں ، لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق لسبیلہ میں چینکی سٹاپ کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے بس میں آگ بھڑک اٹھی ، اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم ندیم نے میڈیا کو تایا کہ ممکنہ طور پر حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا ہوگا اور مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گری۔ زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافر بس میں خواتین ور بچوں سمیت 48افراد سوار تھے ، حادثے کے بعد 3افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ بس میں آگ لگنے کے باعث دیگر افراد بس کے اندر پھنس گئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس،لیویز،ایف سی ،ایدھی کی ایمبولینس اور فائربریگیڈکی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جہاں پر کوچ میں لگی آگ پر قابو پانے کے بعد ریسکیو کا عمل شروع کیا گیااور مسافر کوچ کی باڈی کو کاٹ کرنعشوں کو نکالا گیا بعدازاں زخمیوں ونعشوں کو فوری طورپر سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیاجہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

نعشوں میں سے زیادہ تر جھلس جانے کے باعث ناقابل شناخت ہیں جن کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا ۔ دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حادثے بیلہ میں کوچ کے المناک حادثہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ میں بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدمہ ہوا ہے۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے جاں بحق مسافروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالء مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں ڈبل شاہراہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں اس حوالے سے بتایا جارہاہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ڈبل کرنے کا ٹینڈر جاری ہوچکا ہے لیکن ہنوز اس پر کام شروع نہیں کیا جاسکاہے بلوچستان کے عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ وہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ڈبل کرنے کے کام کو فوری طورپر شروع کرائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…