اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے شہباز شریف نے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کردی

12  مئی‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے۔شہباز شریف نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے

فلسطینیوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری، او آئی سی اور عرب لیگ اسرائیل کو ظلم و بربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور فلسطینیوں کے قتل عام کو رکوایا جائے۔صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے، اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی و بربادی کی جہنم میں جاگرے گی۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ خواتین اور شہید بچے پوری انسانیت سے انصاف کا سوال کر رہے ہیں، یورپی یونین سمیت تمام مہذب دنیا ے بیانات کافی نہیں، بے گناہوں کو بچانے کے لیے عملی قدم اٹھانا ہو گا۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائی نے مسلمانوں کی عیدالفطر کو غم میں بدل دیا ہے، فلسطینی شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں ۔۔۔۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…