حکمرانوں نے سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان کے خیر خواہ نہیں بلکہ بیرونی ایجنڈے کے تحت آئے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

5  اپریل‬‮  2021

فیصل آباد(آن لائن)صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب ممبر قومی اسمبلی رانا ثنااللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قومی و مالیاتی ادارہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ وطن عزیز پاکستان کے بالکل خیر خواہ نہیں، بلکہ بیرونی ایجنڈے کے تحت آئے روز قومی خود مختاری کے اداروں کو

ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ماتحت گروی رکھتے جا رہے ہیں۔ نا اہل حکمران ملک کو مسلسل معاشی بحران کی طرف لے کر جا رہے ہیں ، آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژن صدر یوتھ ونگ راجہ نادر، ضلعی صدر یوتھ ونگ ‘چوہدری عثمان گجر ، چوہدری حامدونیس کو تصیل صدر یوتھ ونگ بننے پر اور عہدے داران کو نوٹیفکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام اب نالائق حکمرانوں کو راہ فرار اختیار کرنے نہیں دے گی حکومت سے چینی آٹا پیٹرول سب کا حساب لے گے۔ رانا ثنااللہ خاںنے کہا کہ غریب آدمی آٹا، چینی، گھی، چاول، گندم، سبزیوں، مرغی کے گوشت اور انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اور ہوشربا بڑھتے ہوئے اضافہ سے سخت پریشان ہے، مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی افسران و متعلقہ محکموں کے مجسٹریٹ ”سب اچھا ہے” کی گردان کے علاوہ حقیقی اور سنجیدہ اقدامات کریں جو عوام الناس کو نظر بھی آئیں،اس موقع پر چوہدری حامدونیس تحصیل صدر یوتھ ونگ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا، عوام کو آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری نے ذہنی اذیت کا شکار کر کے رکھ دیا ہے۔حکومت اپنی ناکامی کی قیمت پاکستان سے وصول کررہی ہے۔عوامی فلاح کے دن جلد آئیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…