عمران خان کو پاکستان ملا تو ترقی کی شرح 5.8 فیصد، مہنگائی کی شرح 3 فیصد،ملک میں آٹے کی فی کلو قیمت 35 روپے تھی، ن لیگ نے آئینہ دکھا دیا

4  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب پچھلی حکومتوں نے جو کیا، عوام نے آپ کو ڈسکہ، خوشاب، نوشہرہ، بلوچستان، سندھ ہر جگہ سے اس کا جواب دیدیا ہے، جب آپ کو پاکستان ملا تو ترقی کی شرح 5.8 فیصد،مہنگائی کی شرح 3 فیصد تو ملک میں آٹا فی کلو35 روپے تھا۔

اپنے ایک بیان میں تر جمان ن لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو ذہنی آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے آج مان لیا کہ وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کررہے ہیں ”خود کشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جاوں گا“ کا بیان دینے والے عمران صاحب آج آئی ایم ایف کی شرائط گنواتے رہے،عمران صاحب نے مان لیا کہ انہوں نے سٹیٹ بنک، قومی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ہے عمران صاحب قرضوں پر لیکچر نہ دیں، اپنے قرض کمشن کی رپورٹ قوم کے سامنے لائیں عمران صاحب آپ کی یہ بات درست ہے، سارے کرپٹ آپ کے ساتھ ہیں اور آپ ان کے سہولت کار ہیں عمران صاحب ہم دن رات آپ کی ”اچھائیاں“ قوم کو بتاتے ہیں، حکومت جو ”اچھائی“ کرتی ہے، فورا قوم کوبتاتے ہیں آپ نے 400 ارب چینی کی اپنے چہیتوں کے ساتھ ”اچھائی“ کی ہم نے فورا قوم کو بتایا آپ نے 225 ارب آٹے، 122 ارب ایل این جی، 500 ارب کی دوائی کی اپنے اے ٹی ایمز سے ”اچھائی“ کی، ہم نے فورا قوم کو بتایا کشمیر پر آپ نے سودا کیا، تو ہم نے مودی کے ساتھ آپ کی اچھائی پر قوم کو پوری تفصیل سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے مافیاز،’اے ٹی ایمز‘، کمشن خوروں اور کرائے کے ترجمانوں کو استحکام دیا، وہ آپ کی اچھائیاں بیان کررہے ہیں عمران صاحب پچھلی حکومتوں نے جو

کیا، عوام نے آپ کو ڈسکہ، خوشاب، نوشہرہ، بلوچستان، سندھ ہر جگہ سے اس کا جواب دیا عمران صاحب جب آپ کو پاکستان ملا تھا تو قومی ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی، آپ کو پاکستان ملا تھا تو ملک میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی عمران صاحب جب آپ کو پاکستان ملا تھا تو ملک میں چینی 52 روپے کلو تھی عمران صاحب جب آپ کو پاکستان ملا تھا تو ملک میں آٹا فی کلو35 روپے تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…