سلیکٹڈ وزیراعظم اور کرائے کے ترجمان جھوٹ کا ڈھول پیٹنا بند کریں، ن لیگ کی شدید تنقید

21  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور کرائے کے ترجمان جھوٹ کا ڈھول پیٹنا بند کریں۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ پہلا وزیراعظم ہے جو آرڈیننس کے ذریعے عوام اور ملک پر ڈاکے ڈال رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ میں ووٹ چوری کے لئے آرڈیننس کے بعد عوام

کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے آرڈیننس لایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی جیب کاٹنے اور ہر ہفتے بجلی کی قیمت بڑھانے کو قانونی شکل دینا بے حسی کی انتہاء ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آرڈیننس کے چور دروازے سے بجلی کی قیمت میں کم ازکم 6 روپے فی یونٹ اضافہ قوم کو زندہ درگور کرنا ہے ،عمران صاحب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی نجکاری کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب عظیم آنے والا ہے، قوم تیاری کرلے،جھوٹ کا ڈھول پیٹنے کے بجائے100 روپے کلو فروخت ہونے والے آٹے کی قیمت پر غور کریں ۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹ کا ڈھول پیٹنے کے بجائے120 روپے کلو فروخت ہونے والی چینی کی قیمت پر غور کریں ،جھوٹ کا ڈھول پیٹنے کے بجائے دوماہ میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں 16 سے 20فیصد مزید اضافے پر غور کریں ۔انہوں نے کہاکہ جھوٹ کا ڈھول پیٹنے کے بجائے انڈے اور مرغی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں،اس پر غور کریں ،جھوٹ کا ڈھول پیٹنے کے بجائے دال کی قیمتوں میں 5 سے 6 فیصد ہونے والے اضافے پر غور کریں ،جھوٹ کا ڈھول پیٹنے کے بجائے پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں 300 سے 500 فیصد اضافے پر غور کریں ،آٹا، چینی، دال، گھی، پٹرول، گیس ، دوائی کے بعد 884 ارب کا بجلی کا نیا بم غریبوں پر گرنے والا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…