لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت سکردو شاہراہ بلاک، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مسافر پھنس کر رہ گئے

11  مارچ‬‮  2021

سکردو (این این آئی)بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے سبب گلگت سکردو شاہراہ چماچو کے مقام پر روڈ بند ہونے کے سبب دو طرفہ گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی ہے۔ایف ڈبلیو او کے مطابق شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ کا سو میٹر حصہ متاثر ہوا ہے۔ ایف ڈبلیو او کے جوان اورانجینئر مشین اور آلات لیکر علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ایف ڈبلیو او کے مطابق شاہراہ بند

ہونے کے بعد متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا متاثرہ خاندانوں میں کھانا تقسیم اور فیلڈ میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے روڈ کا بڑا حصہ کٹ گیا جبکہ بھاری پتھرے بھی آگرے ہیں۔یاد رہے کہ گلگت سکردو روڈ پر توسیعی کام جاری ہے،33 ارب روپے کے توسیعی منصوبے کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…