جیت کیلئے کتنے پرامید ہیں؟ صحافی کے سوال پر جانتے ہیں گیلانی نے کیا جواب دیا؟

11  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے مجھے جیل بھیجا اور پھر تاریخ نے دیکھا انہوں نے ہی مجھ سے وزیر اعظم کا حلف لیا۔ ہمارا پارلیمنٹ میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سپیکر کے عہدے کے آڈٹ پیراز کی بنیاد پر مجھے جیل بھیجا گیا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے دس سال جیل کاٹی لیکن آڈٹ پیراز میری رہائی کے بعد سیٹل ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف نے مجھے جیل بھیجا اور پھر تاریخ نے دیکھا کہ انہوں نے ہی مجھ سے وزیر اعظم کا حلف لیا۔ انہوں نے کہاکہ میری زندگی کے دس سال کو ن واپس کرے گا ،مجھے وزیر اعظم کے عہدے سے نا اہل تو کر دیا گیا تاہم 9سال بعد دوبارہ پارلیمنٹ میں واپس آگیا ہوں۔صحافی نے سوال کیاکہ شبلی فراز نے چیئرمین کے انتخاب میں ہر حربہ استعمال کرنے کا کہا ہے آپ کیا کہیں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ میں اس بارے کچھ نہیں کہوں گا،سلیم مانڈوی والا کی دعوت میں کچھ حکومتی سینٹرز بھی آئے تھے مجھے ان سے مزید کوئی علم نہیں۔صحافی نے سوال کیاکہ جیت کیلئے کتنے پرامید ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ انشاللہ جیت جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…