سینٹ انتخابات، بلوچستان اسمبلی سے بھی غیر سرکاری اور غیر حتمی مکمل نتائج آ گئے

3  مارچ‬‮  2021

کوئٹہ(آن لائن)سینیٹ انتخابات،بلوچستان میں 12نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا،12نشستوں میں سے 8پر حکومتی اتحاد جبکہ 4پر متحدہ اپوزیشن نے کامیابی حاصل کرلی۔غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ صبح 9بجے سے شروع ہوا

جو شام 5بجے تک جاری رہا، پولنگ کے دوران کل65ارکان اسمبلی نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے،ایوان بالا کے بلوچستان میں خالی ہونے والی 12نشستوں میں 7جنرل،2،ٹیکنوکریٹ،2خواتین اور ایک اقلیتی نشست پر انتخابات ہوئے،7جنرل نشستوں پر 9امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا میں حکومتی اتحاد کے عبدالقادر 11، منظوراحمدکاکڑ8، نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی 8، میر سرفراز بگٹی 8،پرنس عمراحمدزئی 8،جمعیت علماء اسلام کے مولاناعبدالغفور حیدری 9،محمدقاسم رونجھو9، ساجد ترین ایڈووکیٹ3،عثمان کاکڑایک ووٹ حاصل کرسکے۔اسی طرح ٹیکنوکریٹ کی 2نشستوں پر جمعیت علماء اسلام کے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ 23،سعید احمد ہاشمی 21اور نوید کلمتی 20ووٹ حاصل کرسکے خواتین کی نشست پر بی اے پی کی ثمینہ ممتاز 27، نسیمہ احسان 21، کاشفہ گچکی 15ووٹ حاصل کرسکی جبکہ اقلیتی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے دینیش کمار 40اور ہیمن داس 25ووٹ حاصل کرسکے

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…