انڈیا سمیت دنیا کے کسی ملک کے ساتھ سعودی حکومت کا ایم او یو سائن نہیں ہوا، حج کے حوالے سے وفاقی وزیر نور الحق قادری کا اہم بیان

13  فروری‬‮  2021

اوکاڑہ(این این آئی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ اگر کورونا ایس او پیز کے تحت حج ہوا تو ہم تیار ہیں،مولانا فضل الرحمن ہر معاملے کو سیاسی ،متنازع بناتے ہیں، این آراو کے علاوہ ہر مفاہمت کیلئے تیار ہیں، ویڈیوسیکنڈل میں ملوث لوگوں کے پاس اسد قیصر اور پرویز خٹک کے بارے میں ثبوت ہیں

تو سامنے لائیں،عبد القوی مفتی کے عوامی اعزاز سے محروم ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس اوکاڑہ میں حضرت شیخ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑوی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری کے بعد جانشین شیخ القرآن صاحبزادہ پیرمفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ جامعہ اشرف المدارس پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے شیخ القرآن علامہ غلام علی اوکاڑوی کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ انڈیا سمیت دنیا کے کسی ملک کے ساتھ سعودی حکومت کا ایم او یو سائن نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا کے سینٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی اس پر ہی عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ہر معاملے کو سیاسی اور متنازعہ بناتے ہیں،مدراس پر جو فیصلہ ہوا ہے وہ 40سال سے پینڈنگ تھا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو قواعد ضوابط بنائے ہیں ان پرجو پورا اترے گا اسے ڈگری مل جائے گی،یہی مدارس اور حکومت کے حق میں ہے ۔نورالحق قادری نے کہا کہ حکومت این آراو کے علاوہ ہر مفاہمت کے لئے تیار ہے ۔انہوں نے مفتی عبد القوی بارے سوال کے جواب میں کہا کہ مفتی نہ

سرکاری خطاب نہ سرکار دیتی ہے،عبد القوی مفتی عوامی اعزاز سے محروم ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ویڈیوسیکنڈل میں ملوث لوگوں کے پاس اسد قیصر اور پرویز خٹک کے بارے میں ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ،ویڈیو سکینڈل میں سامنے آنے والے لوگ اپنے گندے ہاتھ سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع جیسے شرفا پر ڈال رہے ہیں۔ بعد ازاں وفاقی وزیر مذہبی امور سید نورالحق قادری نے علماء کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…