تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

13  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے 20 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے 20 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق حکمران جماعت نے خیبرپختوخوا سے 10 امیدواروں، پنجاب سے 5، سندھ اور اسلام آباد سے دو

دو جب کہ بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کے لئے ایک ٹکٹ جاری کیا ہے۔فہرست کے مطابق حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گے، سیف اللہ نیازی، اعجاز چوہدری، عون عباس بپی، بیرسٹر علی ظفر اور ڈاکٹر زرقا پنجاب سے سینیٹ کے امیدوار ہوں گے، فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو سندھ سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے، شبلی فراز، ثانیہ نشتر، محسن عزیز، ذیشان خانزادہ، دوست محسود، ہمایوں مہمند، فیصل سلیم، نجی اللہ خٹک خیبرپختوخوا سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں، جب کہ بلوچستان سے سینیٹ میں تحریک انصاف کے واحد امیدوار عبدالقادر ہوں گے۔واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کیا ہے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان نے دوست محمد محسود کے ہمراہ قبائلی علاقوں کے دورے کیے تھے۔ دوست محمد محسود نے عمران خان کی قبائلی علاقوں پر لکھی کتاب“غیرت مند مسلمان”لکھنے میں مدد کی تھی۔2016 میں دوست محمد محسود کو پی ٹی آئی فاٹا کا چیف آرگنائزر بنایا گیا تھا، انہوں نے 2013 اور 2018 کے میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر جنوبی وزیرستان سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔دوست محمد محسود کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں جب کہ ان کے بیٹے ریاض محسود اس وقت ہزارہ ڈویژن کے کمشنر ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…