عالمی معاہدوں میں چینی کرنسی کے استعمال کی منظوری دے دی گئی

25  جنوری‬‮  2021

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔اتھارٹی والٹن ائیرپورٹ اورگرد ونواح میں بزنس سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گی اور ملکی و غیر

ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرے گی۔کابینہ نے سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی۔اجلاس میں دی پنجاب آب پاک اتھارٹی (اپائمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس)رولز 2020کی اصولی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ضلع بھکر میں آرمی ویلفیئر سکیم کیلئے الاٹ کی جانیوالی 1626ایکڑاور2کنال اراضی کے متبادل زمین دینے کی منظوری دی گئی۔متبادل اراضی یزمان اورفورٹ عباس میں دی جائے گی۔اجلاس میں ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2014کی شق 19 کے تحت املاک کی منتقلی اورمینجمنٹ کے مسودہ قانون اور ڈاکخانوں کے ذریعے موٹرو ہیکلز ٹیکسوں کی وصولی کااختیار واپس لینے کی منظوری دی گئی۔کابینہ کے اجلاس میں پنجاب اربن ایموایبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1958ء کے سیکشن 16میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔ترمیم سے نادہندگان کی جائیدادیں سیل کرنے کا اختیار محکمہ ایکسائز کو ہوگا۔کابینہ نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کوخیبر پختوانخوامیں سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دینے کی منظوری دی۔انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب منصوبوں کے حوالے سے خیبر پختوانخوا حکومت کی معاونت کرے گی۔کابینہ نے مشترکہ مفادات کونسل

کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلے کی توثیق کی۔اجلاس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2020میں ترامیم کی منظوری دی گئی جبکہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کودیئے گئے 5ارب روپے کے قرضے کی باقی رقم دیگر مدات میں استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔اجلاس میں انرجی

معاہدوں کیلئے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کیلئے چائنیزکرنسی یوآن کے استعمال کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی اورایس پی کی ترقی کیلئے سروس رولز کی اصولی منظوری دی گئی۔سروس رولز کی منظوری سے سالوں سے ترقی کے منتظر سینکڑوں افسران مستفید ہوسکیں گے۔کابینہ نے سرگودھا اورراولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی دو عدالتیں بند کرنے کی منظوری دی۔اجلاس میں پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس برائے

ساؤتھ پنجاب کی اصولی منظوری دی گئی۔پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن کیلئے مراعات کے تعین کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب کابینہ کے 38ویں اور39ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی۔سٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 46ویں اور47ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔سٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے قانونی امورکے 40ویں، 41ویں،42ویں اور43ویں اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔صوبائی وزراء،مشیران،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…