پی ڈی ایم جلسہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی، میڈیا پر کچھ اور دکھایا گیا، درست تعداد نہ بتانے کا دباؤ ڈالا گیا، بی بی سی کی پی ڈی ایم جلسہ پر رپورٹ، اہم انکشافات کر دیے

14  دسمبر‬‮  2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر گزشتہ روز سے شرکاء کی تعداد پر مختلف رائے نظر آ رہی ہیں، کوئی تین ہزار بتا رہا ہے تو کوئی ساٹھ ہزار، ن لیگ کے سابق وزیراعظم نے شرکاء کی تعداد ایک لاکھ بتائی ہے، دوسری جانب بی بی سی نے اپنے تبصرے میں لاہور جلسے کے بارے میں کچھ اس طرح کہا ہے کہ گذشتہ شام اگر آپ نے ٹی وی آن کر رکھا تھا تو اپنی

سکرینوں پر ایسے مناظر تو دیکھے ہوں گے جن میں مینارِ پاکستان پر سیاسی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جلسہ گاہ تقریباً خالی نظر آ رہی تھی جبکہ چند سکرینوں پر کافی لوگ موجود نظر آئے۔لیکن اگر ہماری طرح آپ کا زیادہ وقت ٹی وی کے بجائے سوشل میڈیا پر گزرتا ہے تو وہاں منظرنامہ ٹی وی کے بالکل برعکس تھا۔ کئی مرتبہ تو ایسا محسوس ہوا کہ چند ٹی وی چینلز کسی اور جلسے کی کوریج کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر شاید کسی مختلف جلسے کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی جا رہی ہیں۔ایک نجی چینل کے مطابق پی ڈی ایم کی قیادت نے جس تعداد کا دعویٰ کیا تھا اس کے 10 فیصد لوگ بھی جلسہ گاہ میں موجود نہیں تھے۔ کسی چینل پر جلسے کے شرکا کی تعداد تین سے چار ہزار کے بیچ تھی تو دوسرے چینل کے رپورٹر یہ کہتے سنائی دیے کہ مینارِ پاکستان پر 60 ہزار سے زیادہ لوگ موجود ہیں۔کئی چینلز یہ دعویٰ بھی کرتے نظر آئے کہ مینار پاکستان کا پورا گراؤنڈ استعمال نہیں کیا جا رہا اور چار میں سے صرف ایک حصے پر جلسہ کیا گیا جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ پورا گراؤنڈ بھرنا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں ہے۔ غرض جس میڈیا گروپ کا جس سیاسی پارٹی کی جانب جھکاؤ تھا وہ اسی حساب سے جلسے کی کوریج کرتا دکھائی دیا۔ دوسری جانب چند صحافی جلسے کی کوریج اور شرکا کی درست تعداد کے حوالے سے میڈیا پر حکومتی دباؤ

کی شکایت بھی کرتے دکھائی دیے۔ایک نجی چینل کے رپورٹر نے جب جلسہ گاہ میں شرکا کی تعداد ستر ہزار کے قریب بتائی تو وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اتنی زیادہ تعداد بتانے پر سخت برہم ہوئے۔ اسی جانب اشارہ کرتے ہوئے صحافی حامد میر نے لکھا ’جلسہ پی ڈی ایم کا ہے اور تقریریں شروع ہو چکی ہیں، وزیراعظم کے ایک معاون خصوصی جو نجی چینل کے ایک

رپورٹر کی مذمت کر رہے ہیں جس نے کہا جلسے میں ستر ہزار کے قریب لوگ آ چکے ہیں۔ آپ اختلاف کریں لیکن میڈیا پر دباؤ ڈال کر پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام نہ کریں۔ بی بی سی کے تجزیے کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے بھی اپنی تقریر میں جلسے کی کوریج کے حوالے سے میڈیا چینلز پر دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان میڈیا والوں کو شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں کہ چند ہزار

لوگ جلسہ میں شریک ہیں۔ ان کو اور ان سے یہ کہلوانے والوں کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔ دوسری جانب بی بی کی نامہ نگار جو مینار پاکستان پر موجود تھیں انہوں نے بتایا کہ کل صبح جب کوریج کرنے کے لیے مینار پاکستان کی طرف روانہ ہوئی تو سوچ رہی تھی کہ اگر راستے بند ہوئے یا رکاوٹیں ہوئیں تو کس راستے سے مینار پاکستان تک پہنچوں گی لیکن ایسا کچھ نہیں

ہوا، پورے شہر میں کہیں بھی کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں لگائی گئی اور میں با آسانی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔آزادی پل پر درجنوں افراد جن میں فیملیز بھی شامل تھیں، اپنی سواری سائیڈ پر لگا کر تصاویر بنوانے کے علاوہ جلسہ گاہ کا نظارہ بھی کر رہے تھے۔ مینار پاکستان کے گروانڈ میں داخل ہوئی تو دیکھا کہ سیاسی جماعت کے کارکنان کی جانب سے انتظامات پورے

ہو چکے تھے اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری تھی۔صبح سے لے کر دوپہر کے اوقات تک جلسہ گاہ میں جن زیادہ تر کارکنان سے ملاقات ہوئی ان میں ایک بڑی تعداد پاکستان کے دیگر شہروں سے آنے والوں کی تھیں۔تاہم دو بجے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت کئی شرکا ٹولیوں کی صورت میں آنا شروع ہو گئے۔ ان میں سے زیادہ تر لوگوں کا تعلق لاہور سے تھا۔جلسے کی کوریج کرنے

والا ہر صحافی اپنا الگ الگ تجزیہ دے رہا تھالیکن ایک سوال جو تقریباً ہر صحافی کو ہی ان کے چینل کی جانب سے پوچھا جا رہا تھا، وہ یہ تھا کہ جلسہ گاہ میں کتنے لوگ ہیں؟مینارِ پاکستان پر موجود صحافی اپنے اپنے اندازے کے مطابق رپورٹ کر رہے تھے۔ کچھ ڈرون کیمرے سے فوٹیج بنا رہے تھے تو کوئی سٹیج کے سامنے سے فوٹیج بنانے میں مصروف تھا۔ چند افراد کو جلسہ گاہ کے

آخری سرے سے فوٹیج بنانے کی ہدایات بھی موصول ہوئیں اور کوریج کا یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا۔بی بی سی کی نامہ نگار کے مطابق جب شام ڈھلنا شروع ہوئی تو جلسہ گاہ میں شرکا کی تعداد بڑھنے لگی اور ایک وقت ایسا آیا کہ جلسہ گاہ بھر گئی اور آزادی پل پر اور گراؤنڈ سے باہر بھی لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے جلسہ گاہ میں شرکا کی تعداد

بڑھنے لگی، ٹی وی چینلز پر ماحول بھی بدلنے لگا اور کئی رپورٹرز یہ تاثر دیتے نظر آئے کہ شاید جلسہ گاہ خالی ہے اور مینارِ پاکستان پر شرکا سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔ اس موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف کے بیشتر رہنما بھی ان چینلز کے کلپ شئیر کرتے اور پی ڈی ایم کے جلسے کو ’فلاپ شو‘ قرار دیتے نظر آئے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ڈی ایم جلسہ کامیاب رہا یا پھر ناکام، اس بات کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ نے جلسے کی کوریج کس چینل پر دیکھی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…