’’چینی ، گندم، سستا آٹا، بجلی، گیس قرنطینہ میں ۔۔‘‘ مریم نواز نےعوام سے ہاتھ جوڑ کر کیا اپیل کر دی

13  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی )مریم نواز نے لاہور جلسے میں کہا ہے کہ میں ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں کہ ماسک پہن کر آئیں ،مجھے آپ کی زندگی اور صحت کی پرواہ ہے ، کوویڈ 19ہے لیکن اس سے زیادہ خطرناک او رمہلک مرض کا نام کووڈ18ہے او روہ تابعدار خان ، عمران خان ہے ، کوویڈ 18جب سے پاکستان میں جعلی حکومت بنا کر آیا ہے پاکستان کی ترقی قرنطینہ میں ہے ،

چینی ، گندم، سستا آٹا، بجلی، گیس قرنطینہ میں ہے ۔ پاکستان میں میڈیا کی آزدای ، عوام کا روزگار ،مریض کی دوائی قرنطینہ میں ہے ، کووڈ 18کا خاتمہ کرنے کیلئے تیار ہو ناں؟۔ بہادر او رغیور لوگوں مجھے یہ بتائو تابعدار خان نے ابھی کیا کہا ۔ اس بار تھوڑا تکبر کم ہو گیا ،اس بار منہ پر ہاتھ نہیں پھیرا اور کہا کہ یہ اپوزیشن مجھے جانتی نہیں ، سنو تابعدار خان اپوزیشن صرف جانتی نہیں بلکہ اپوزیشن تمہیں اچھی طرح پہچانتی بھی ہے ، نہ صرف اپوزیشن جانتی ہے تمہیں پاکستان کا بچہ بچہ بھی جان گیا ہے،جو تمہیں پہلے نہیں جانتا تھا اب وہ بچہ بھی تمہیں جان گیا ہے ،جو دودھ کے لئے بلک رہا ہے وہ بچہ بھی تمہیں جان گیا ہے، وہ بیٹی او رماں تمہیں جان رہی جن کے چولہوں کی آگ تم نے بجھا دی ہے ۔ پاکستان کے ہر گھر میں موجود بیمار بھی جان گیا ہے جن کی پہنچ سے دوائی دور کر دی ہے ، نوجوان بھی جان گیا ہے جسے ایک کروڑ نوکریوں کا سہانا خواب دکھا کر تم آئے تھے ۔ اب تمہیں سرکاری ملازم بھی جان گئے ہیں جن کی تنخواہوں میں پہلی بار ایک پیسے کا اضافہ نہیں کیا ، وہ بھی جان گئے ہیں جن کے بجلی اور گیس کے لمبے لمبے بل توآتے ہیں لیکن نہ بجلی او رنہ گیس آتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…