کے پی کے حکومت نے دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کی قیمتوں کا تعین کر لیا‎

11  دسمبر‬‮  2020

پشاور (این این آئی)حکومتِ خیبرپختونخوا نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی قیمتوں کا تعین کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رواں برس ستمبر میں خیبر پختونخوا (کے پی) کی حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں واقع دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے بولی وڈ کے

لیجنڈ اداکاروں کے آبائی گھروں کی قیمتوں کا تعین کرلیا ہے جنہیں میوزیم میں تبدیل کرنے کے لیے جلد خریدا جائیگا۔صوبائی حکومت کی جانب سے دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ 56 ہزار روپے جبکہ راج کپور کے گھر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔دونوں اداکاروں کے آبائی گھروں کی قیمتوں کے تعین کی دستاویز کے مطابق ڈی سی پشاور کے تخمینے کے مطابق راج کپور کا گھر 6 مرلہ 3 سرسائی اراضی پر بنا ہوا ہے جس کی زمین کی قیمت کا تخمینہ ایک کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ایس ڈی اور بلڈنگ سب ڈویژن-فائیو پشاور کے مطابق راج کپور کے آبائی گھر کا رقبہ 5184 مربع گز ہے اور اس عمارت کی قیمت 34 لاکھ 73 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،اس طرح صوبائی حکومت کی جانب سے راج کپور کے گھر کی قیمت مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب ڈی سی پشاور کے اعداد و شمار کے مطابق دلیپ کمار کا گھر 4 مرلہ اراضی پر بنا ہے جس کی قیمت کا تخمینہ 72 لاکھ 80 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔علاوہ ازیں ایس ڈی اور بلڈنگ سب ڈویڑن-فائیو پشاور کے مطابق دلیپ کمار کے آبائی گھر کا رقبہ 1077.83 مربع گز ہے اور اس گھر کی قیمت 7 لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد مقرر کی گئی ہے،اس طرح حکومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے دلیپ کمار کے گھر کی قیمت مجموعی طور پر 80 لاکھ 56 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا مجموعی طور پر دونوں گھروں کو

خریدنے کے لیے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے ادا کرے گی اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ نے فنڈز کی فراہمی کے لیے سیکریٹری ثقافت کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔ستمبر کے اواخر میں خیبرپختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا تھا کہ صوبائی حکومت نے بولی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی شروع کی تھی،

ان کے مطابق حکومت، دلیپ اور راج کمار کے گھروں کو خرید کر وہاں تزئین و آرائش کے بعد دونوں جگہوں کو میوزیم میں تبدیل کرکے سیاحت کو فروغ دے گی۔ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق دونوں اداکاروں کے گھروں کے حالیہ مالکان وہاں کمرشل پلازہ بنانے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے میں دونوں تاریخی عمارتوں کی توڑ پھوڑ بھی شروع کردی تھی۔بعدازاں اکتوبر ہی میں صوبائی حکومت نے

دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی پر سیکشن فور نافذ کردیا تھا جس کے مطابق اب یہ اراضی حکومت کی جانب سے خریدی جائے گی تاہم اکتوبر میں کپور حویلی کی ملکیت کا دعویٰ کرنے والے حاجی خوشحال رسول کے بیٹے نے کہا تھا کہ ان کے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کپور حویلی کے عوض حکومت خیبرپختونخوا سے 2 ارب روپے وصول کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…