بھارت سے تربیت یافتہ ایم کیو ایم لندن کے مبینہ 5 دہشتگرد گرفتار

25  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت سے تربیت یافتہ ایم کیو ایم لندن کے مبینہ 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے۔اس ضمن میں سی ٹی ڈی کے انچارج انویسٹی گیشن مظہر مشوانی بتایاکہ گرفتار ملزمان میں محمد علی عرف علی عرف گھمبٹی، سلمان عرف دھوبی، اختر،

عمیر اللہ عرف ڈان اور شہزاد بلیک شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہرقائد کے تین مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران گرفتار 5 ملزم متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ومطلوب تھے، گرفتار ملزمان نے اجمل پہاڑی اور کاشف ڈیوڈ کے ساتھ بھارت میں تربیت حاصل کی، ایم کیو ایم لندن ٹارگٹ کلر کو انڈیاوسن گنج میں ٹریننگ دی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ انڈین را سے تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر محمدعلی گھمٹی اجمل پہاڑی کا قریبی ساتھی تھا۔ ملزم 1995سے2005تک ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔ وہ پہلے بھی لسانی فسادات اور دہشت گردی کی وارداتوں میں جیل جا چکا ہے۔انہوں نے بتایاکہ1997میں محمد علی نے پولیس اہلکار کا اورنگی میں قتل کیا۔ 1997میں ملزم نے اورنگی میں فیصل عرف پراٹھا کوقتل کیا۔انچارج سی ٹی ڈی نے بتایاکہ 2005میں شارع نور جہاں پر ملزم نے سنی تحریک کے کارکن کو قتل کیا۔ کاروائی میں سلمان، عمیر اور شہزاد بیک گرفتار ہوئے۔مظہر مشوانی نے مزید بتایا کہ ملزمان 2010سے2012تک دہشت گردی میں ملوث رہے۔ ملزمان کے خلاف جمشید کوارٹر، فیروز آباد، پاک کالونی اور مومن آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…