5 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل، پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی

19  ‬‮نومبر‬‮  2020

گلگت (آن لائن) گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب ہونے والے 4 مزید آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، جس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نو منتخب آزاد امیدوار وزیر سلیم، راجہ ناصر علی، عبدالحمید اور مشتاق حسین

نے پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی ہے، جس کے ساتھ ہی بلتستان ڈویژن سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 5 ہوگئی، اور وفاق کی حکمران جماعت کو گلگت بلتستان میں بھی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی والے گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب ہونے والے ہر امیدوار کے پاس جا کر کہہ رہے ہیں تم وزیراعلیٰ ہو بس شمولیت کرلو، تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانے میں لگے ہوئے ہیں لیکن یہ لوگ اب تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کا الیکشن ونگ ہے، الیکشن کمشنر نے عوام کو بیچ دیا آپ اپنا عہدہ نہیں سنبھال سکے، یہ ہر امیدوار کے پاس جا کر کہہ رہے ہیں تم وزیراعلیٰ ہو بس ایک بار شمولیت کرلو، کیا آپ 2ماہ کے لیے عہدے پر بیٹھنا چاہتے ہیں کیوں کہ یہ حکومت تو صرف جنوری تک ہوگی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…