مفتی منیب الرحمان کا  مساجد کو ایک مرتبہ پھر اپنے مرکز میں بدلنے کا اعلان

17  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ مساجد اللہ کا گھر ہیں ۔جب تک مساجد میں اللہ تبارک تعالیٰ کے حضور سجدے ادا ہوتے رہیںگے اس کا ثواب ان مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کو ملتا رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری کے

علاقے بہار کالونی میں جامع مسجد ہزارہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مسجد کمیٹی کے صدر حاجی محبوب الٰہی اور دیگر بھی موجود تھے ۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ مساجد ہماری شان کی علامت ہیں ۔یہاں صرف نمازوں کی ادائیگی نہیں ہوتی ہے ۔تاریخ بتاتی ہے کہ امور مملکت بھی مساجد سے چلائے جاتے  رہے اور جب تک مساجد ہمارا مرکز رہیں ہم دنیا پر حکمرانی کرتے رہے ۔ہمیں اپنی مساجد کو ایک مرتبہ پھر اپنے مرکز میں بدلنا ہوگا اور تمام سماجی و معاشرتی کا مسائل حل ان ہی مساجد میں نکل سکتا ہے ۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ مساجد کے میناروں سے  بلند ہونے والی اذانیں ہمارے ایمان کو ایک نئی تازگی بخشتی ہیں ۔ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جو اللہ کی زمین پر اس کے گھر کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔اس نیک کام میں حصہ لینے والے افراد قابل تحسین ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کو اس کا بے حساب اجر دے گا ۔جب تک اس مسجد میں نماز کی ادائیگی ہوتی رہے گی اور مسلمان اللہ کے حضور سجدہ ادا کرتے رہیںگے اس وقت تک اس کا ثواب اس کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کو ملتا رہے گا ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…