گلگت بلتستان الیکشن سے قبل کونسی پارٹی مقبولیت اختیار کر گئی اور کن بڑی پارٹیوں کو عوام نے مسترد کر دیا ؟ سروے نتائج میں حیران کن انکشاف

11  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کی عوام نے طویل موجودگی اور انتخابی مہم پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی اور ن لیگی قیادت کو مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں صوبائی اتخابات کی تیاریاں عروج ہیں اور ملک کی تینوں بڑی نامور جماعتوں کے ساتھ ساتھ درجنوں چھوٹی چھوٹی سیاسی پارٹیاں بھی انتخابی میدان موجود ہیں

لیکن الیکشن میں کامیابی کےلیے جتنی رقم اور وسائل مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی خرچ کررہی اس کے مطابق مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔نجی ٹی اے آر وائے نیوز کے مطابق بلاول کی گلگت بلتستان میں طویل موجودگی اور مریم نواز کی تیز انتخابی مہم کو مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے دونوں جماعتیں طویل اور مہنگی ترین مہم کے باوجود دونوں عوام کے دل میں جگہ بنانے میں ناکام رہے اسی لیے گلگت بلتستان کی عوام نے دونوں جماعتوں کو مسترد کرکے تحریک انصاف کو چن لیا۔گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹس کے تازہ سروے مطابق پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت اور وزیراعظم عمران خان مقبول ترین رہنما ہیں۔قومی اخبارات نے ملک گیر ایڈیشنز میں سرویز کے نتائج چھاپ دیے، جس کے مطابق پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو خود کررہے ہیں جبکہ ن لیگ کی جانب سے چلائی جانیوالی انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز کے ہاتھ میں ہے اس کے باوجود پی ٹی آئی مقبولیت میں دونوں سے آگے ہے۔سروے میں رائے دہندگان کی اکثریت نے 15 نومبر کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینےکے عزم کا اظہار کیا۔گیلپ سروے میں شریک افراد میں سے 42فیصد کی واضح اکثریت نے وزیراعظم کو قائد بتایا جبکہ محض 17 فیصد افراد نے بلاول، 15 فیصد نے مریم کو رہنما بتایا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…