ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ناموس رسالتؐ کا تحفظ کریں گے، پیر نور الحق قادری کا زبردست اعلان

9  ‬‮نومبر‬‮  2020

خیبر(این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے، فرانس نے توہین رسالت کی سازش کی اجازت دیکر امن عالم کو تباہ کرنے کا راستہ ہموار کیا ہے۔ملاگوری ماربل چوک میں سالانہ قومی میلادالنبی ؐکانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری تھے جبکہ

دیگر مہمانوں میں ممتاز عالم دین علامہ محمد عدنان قادری. پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی امیر محمد خان آفریدی زکوات کمیٹی کے چیئرمین مولانا احسان اللہ جنیدی ملک عبدالمنان ملاگوری ملک فضل مولا،حاجی اشرف آفریدی. ناظم اعلیٰ حاجی حکیم خان شنواری مولانا حکیم حیات قادری مولانا واسع اللہ قادری نعت خوان نورحبیب شینواری کے علاوہ دیگر علماء کرام اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ملاگوری میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے سلسلے میں منعقدہ قومی میلادالنبی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری اور علامہ محمد عدنان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا انعقاد خوش آئندہ ہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے ساتھ محبت کا رشتہ قیامت تک جاری رہے گا ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں دو عظیم لیڈر ترک صدر طیب اْردگان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف سب سے پہلے بھرپور آواز اٹھائی ہیں اور تمام مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں پر خطوط بھی بھیج دئے گئے ہیں جوفخر کا مقام ہے اور آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے

دریغ نہیں ۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنا دنیا اور آخرت میں کامیابی ہیں ۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف اسمبلی کے فلور پر پارلیمنٹ یک زبان ہوکر بھرپور آواز اٹھائی ہیں اور فرانس حکومت

کے اس گھٹیا حرکت کی بھرپور مذمت کی ہیں اور تمام ممالک میں اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے محافل میں سالانہ 7ارب بار درود شریف کا نظرانہ پیش کرنا اس بات کا زندہ ثبوت ہیں کہ ہم سب سچے عاشق رسول ہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے سلسلے ساتھ عشق اور محبت کا سلسلہ جاری رہے

گا ۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ ضلع خیبر ملاگوری قوم کے مشران. علماء کرام اور عوام نے ہمیشہ ہمارے خاندان کو عزت دی گئی ہے اور علاقے میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے محافل کے انعقاد پر ان کے شکر گزار ہیں محفل میلاد کے اختتام پر پاکستان کے سلامتی امت مسلمہ کی اتحاد اور علاقے کے امن کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…