بس بہت ہو گیا، مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں سرکاری ملازمین نے بھی تہلکہ خیز اعلان کر دیا

17  اکتوبر‬‮  2020

سرگودھا(این این آئی)اپیکا نے اپنے مطالبات حق میں ملک گیر ہڑتال کی کال دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر گورنمنٹ نے 20اکتوبر تک چارٹر آف ڈیمانڈز کو پورا کر کے منظوری کا نوٹیفکیشن نہ دیا تو ملازمین 22 اکتوبر اور 29 اکتوبر کو پنجاب کے

تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج، جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالیں گے جبکہ ڈپٹی کمشنرز دفاتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ملک منور اقبال نے بتایا کہ اگر ٹوکن احتیاج کے باوجود پنجاب گورنمنٹ نے مراعات کی منظوری نہ دی تو دس نومبر کو 10بجے دن سیون کلب وزیر اعلی ہاس لاہور کے سامنے احتجاج اور دھرنا ہو گا جس میں پنجاب کے تمام اضلاع سے ایپکا کے شاہین بھرپور شرکت کریں گے جو ان ڈیمانڈز کے حصول تک جاری ساری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایپکا کے شاہین اپنے اپنے محکمہ جات ضلع صوبے اور پورے پاکستان میں ایپکا کو مزید فعال اور منعظم تنظیم بنانے کے لیے اپنا اپنا رول ادا کریں گے اور پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور 10نومبر کو سیون کلب لاہور کے سامنے بھرپور احتجاجی دھرنا دیں گے انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…