پی آئی اے انتظامیہ کا طیارہ حادثہ لواحقین کو فی مسافر کتنے کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا ؟ جانئے

4  اگست‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن ) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے طیارہ حادثہ لواحقین کو فی مسافر ایک کروڑ امداد دینے کا اعلان کردیا، پی آئی اے کی جانب سے پہلے 50 کروڑ روپے ادا کیے جانے تھے، لیکن اب انشورنش کی مد میں ایک کروڑ فی مسافر کے قانونی ورثائ￿ کو دیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ کے لواحقین کو امداد دینے کیلئے

سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کے انشورنس کمپنی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔جس کے بعد اب انشورنش کی مد میں تمام مسافروں کے قانونی ورثائ￿ کو ایک کروڑ روپے فی مسافر ادا کئے جائیں گے۔ اس سے قبل فی مسافر کے لواحقین کو پچاس لاکھ امداری رقم دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ امدادی رقم کیرج بائی ائیر ایکٹ 2012 کے مطابق دی جانی تھی۔لیکن سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ یہ ہوا کہ انشورنس کی رقم میں اضافہ ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ پہلے ہی مسافروں کے لواحقین کو جنازے اور تدفین کے زمرے میں 10 لاکھ روپے ادا کرچکی ہے تاہم انشورنش کی رقم پہلے ادا کی گئی رقم سے الگ ہے۔ واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آتے ہوئے پی آئی اے کا طیارہ ملیر ماڈل کالونی میں آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس پرواز پی کے 8303 میں عملے سمیت مجموعی طور پر 99 افراد سوار تھے جن میں سے 97 افراد اس حادثے میں شہید ہوگئے تھے جبکہ دو افراد محفوظ رہے تھے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی ای)نے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافروں کا سامان حوالگی کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ شناخت کے لیے رکھی گئی 425 اشیائ￿ میں سے 181 اشیا لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…