عید الاضحی سے پہلے بازار ، شاپنگ مالز بند کرنے کی تیاریاں تاجروں نے بھی حکومت کو اپنا فیصلہ سنا دیا

18  جولائی  2020

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے عید الاضحی سے چند روز قبل بازار وں اور شاپنگ مالز بند کرنے کی تجویز وفاقی حکومت کو ارسال کر دی جبکہ آل پاکستان انجمن تاجران نے مجوزہ تجویز کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عید الفطر پر خریداری کی اجازت کے دوران کوروناوائرس سے بچائو کے ایس و پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے کیسز کی تعداد میں اضافے کو پیش نظر رکھتے ہوئے عید الاضحی سے چار سے پانچ روز قبل تمام بازار وںاور شاپنگ مالز کو بند رکھنے کی تجویز وفاقی حکومت کو ارسال کر دی اور وفاقی حکومت کی حتمی منظوری کے بعد کسی بھی فیصلے کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا ۔ دوسری آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پنجاب حکومت کی مجوزہ تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر طبقے کی معاشی طو پر پہلے ہی کمر ٹوٹ چکی ہے اور عید الاضحی سے قبل بازاروںکو بند کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تمام مارکیٹوں کے تاجر حکومت کے ساتھ طے شدہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کررہے ہیں اس لئے عید الاضحی سے چار سے پانچ روزقبل بازاروںاور شاپنگ مالز کو بند کرنے کا فیصلہ کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں مجبور نہ کرے کہ ہم کاروبار بند کر کے چابیاں حکومت کے ہاتھ میں تھمانے پر مجبور ہوجائیں اور اس کے بعد حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…