امداد کیلئے حکومت نےکوروناوائر س کو خود امپورٹ کیا، اختر مینگل کا دھماکہ خیزدعویٰ

20  جون‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امداد کے لئےحکومت نے کورونا کو خود امپورٹ کیا ۔ حکومتی اتحاد ختم کرنے کے بعد رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل نے حکومت پر سنگین الزامات لگا دئیے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کورونا نہیں آنا تھا، لیکن حکومت نے اسے صرف اس لئے امپورٹ کیا ہے تا کہ ہمیں امداد مل سکے۔

مجھے معاشی تباہی سے زیادہ انسانی تباہی کی فکر ہے۔کورونا کے معاملے پر حکومت ناکام نہیں انتہائی ناکام رہی ہے، آئندہ 3 مہینے ملک میں انسانی تباہی دیکھ رہا ہوں۔ اگر حکومت خود اپنے اقدامات کا جائزہ لے تو بھی انہیں اس بات کا اندازہ ہو جائے گا کہ حکومت کورونا سے تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔بلوچستان کے ایک ضلع کی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک ضلع جس کی آبادی 6 لاکھ کے قریب ہے، وہاں صرف 300 ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی گئی ہیں، ہم لوگوں کے ٹیسٹ کہاں سے کروائیں؟ ہم جوائنٹ فیملی ہی نہیں جوائنٹ سوسائٹی اور جوائنٹ قبائل ہیں، لیکن اس بیماری کے تدارک کیلئے حکومت نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے، ہمیں آئندہ آنے والے دنوں میں معیشت کیلئے نہیں اپنے پیاروں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے بعد ہی ہم معیشت اور سیاست کے بارے میں سوچ سکتے ہیں، اگر ہم زندہ ہی نہیں رہیں گے تو ان سب چیزوں کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…