طیارہ حادثہ،ائیربس کمپنی کی ٹیم تحقیقات مکمل کرکے واپس چلی گئی 

1  جون‬‮  2020

کراچی(این این آئی) طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے آنے والی ائیر بس کمپنی کے ماہرین کی ٹیم تحقیقات مکمل کرکے واپس فرانس چلی گئی ۔22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے 26 مئی کو

ائیربس کمپنی کے 11 ٹیکنیکل ایڈوائزرز فرانس سے کراچی پہنچے تھے جو اب تحقیقات مکمل کرکے فرانس چلے گئے ۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیربس ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کیے اور رن وے کا بھی معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ائیر بس ٹیکنیکل ایڈوائزرز طیارہ حادثے کی حتمی رپورٹ فرانس میں تیار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جہاز کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ کا عمل کل سے فرانس میں شروع ہوگا ، آلات کی ڈی کوڈنگ کیلئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے کچھ ممبران بھی فرانس جائیں گے۔ٹیکنیکل ایڈوائزرز کو واپس لے جانے کیلئے ائیر بس اے 330 صبح سویرے کراچی پہنچی جس کے بعد ٹیکنیکل ایڈوائزرز خصوصی پرواز اے آئی بی 1889 سے فرانس کے شہر ٹولائوس کیلئے روانہ ہوئے۔‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…