طیارہ حادثے میں جھلسنے والی گھریلو ملازمہ چل بسی ، دو ساتھی لڑکیوں کی حالت کیسی ہے؟جانئے

1  جون‬‮  2020

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جھلسنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ اسپتال میں چل بسی جبکہ اس کی دو ساتھی لڑکیوں میں سے مزید ایک کی حالت تشویشناک ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق 12 سالہ ناہیدہ کو 22 مئی کو طیارہ حادثہ کے بعد جناح اسپتال سے سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا گیا تھا، ناہیدہ طیارہ حادثے میں 56 فیصد جھلس گئی تھی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں طیارہ گرنے سے تباہ ہونے والے گھروں میں کام کرنے والی تین گھریلو ملازم لڑکیاں بھی جھلس گئی تھیں۔شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود ملیر جام کھنڈو گوٹھ کے خاصخیلی محلے سے تعلق رکھنے والی ناہیدہ، عزیزہ اور ماریہ خاصخیلی ماڈل کالونی کے ان گھروں میں جزوقتی کام کرتی تھیں جن پر پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔طیارہ گرتے ہی ماڈل کالونی کے کئی گھروں کو بھی آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں اس آبادی کے کافی لوگ زخمی ہوئے ان میں یہ تینوں گھریلو ملازمائیں بھی شامل تھیں۔یہ لڑکیاں دیگر خواتین کے ساتھ گھروں میں کام کرنے کے لیے گوٹھ سے صبح سویرے جاتی اور شام کو واپس لوٹ آتی تھیں۔ واقعے کے روز 2 بجے دو لڑکیوں نے کام ختم کر لیا تھا اور وہ گلی میں چارپائی پر بیٹھ کر تیسری لڑکی کا انتظار کر رہی تھیں کہ طیارہ آگرا۔ان کی عزیز خاتون رشیدہ کے مطابق تینوں لڑکیوں کو فوری طور پر دیگر زخمیوں کے ساتھ جناح اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں سے انہیں سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق دو میں سے مزید ایک لڑکی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ 12 سالہ ناہیدہ اسکول میں پڑھ رہی تھی عید کے اخراجات کے لیے گھروں میں کام کرنے جانے لگی تھی کہ موت کا شکار ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…