وزیراعظم عمران خان نے نوجوان کو کونسی کتاب پڑھنے کی تجویز دیدی

1  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو اسلامی تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کی تجویز دی ہے۔ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے مصنف فراس الخطیب کی کتاب لوسٹ اسلامک ہسٹری کو پڑھنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے نوجوانوں کے مطالعے کے لیے ایک لاجواب انتخاب ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے جنہوں نے تمدنِ اسلامی کو

اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اور ان عوامل سے پردہ اٹھاتی ہے جو اس کے زوال کی وجہ بنے۔اس کے علاوہ وزیراعظم کی خواہش پر ہی یکم رمضان المبارک سے پاکستان ٹیلی ویژن پر مشہور ترک تاریخی ڈرامہ ارطغرل غازی اردو ڈبنگ میں نشر کیا جارہا ہے۔ ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام یہ ڈرامہ دیکھ کر اسلامی تاریخ اور اخلاقیات کے بارے میں جان سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…