چینی پر سبسڈی پہلے اور کابینہ سے منظوری بعد میں، بزدار کی جانب سے طریقہ کار نظر انداز کرنے کا انکشاف، معروف صحافی سرکاری دستاویزات سے حقیقت سامنے لے آئے

10  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے چینی کی سبسڈی دینے میں جلدی کی، انہیں چینی کی برآمد پر سبسڈی دینے کی اتنی جلدی تھی کہ انہوں نے کابینہ سے منظوری بعد میں لی سبسڈی پہلے دے دی، معروف صحافی انصار عباسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ وزراء کو تجویز بھی پڑھنے نہیں دی گئی اور بعد میں براہِ راست پرانی تاریخوں میں قانونی ضابطوں کی منظوری دے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی برآمد پر 3 ارب روپے کی سبسڈی دینے میں جلد بازی کی گئی۔ کابینہ کی جانب سے سبسڈی کی منظوری دیے جانے کے تین دن بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے یکم جنوری 2019ء کو پرانی تاریخوں میں کابینہ کے جائزے کیلئے ایک کیس کی منظوری دی۔ معروف صحافی نے سرکاری دستاویزات کی روشنی میں انکشاف کیا کہ سبسڈی کی منظوری دینے کا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اتنا جلد بازی کا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے اہم نکات موصول ہونے کا انتظار کیے بغیر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اسلام آباد سے ملنے والی زبانی معلومات کے بعد اجلاس طلب کیا اور بعد میں صوبائی محکموں کے درمیان مشاورتی عمل کا انتظار کیے بغیر اور اہم ترین فنانس ڈیپارٹمنٹ کی رائے کو نظرانداز کرتے ہوئے انہوں نے  ایجنڈا سے ہٹ کر سبسڈی کا معاملہ 20 دسمبر 2018ء کو کابینہ میں پیش کرکے سب کو حیران کر دیا۔ طے شدہ طریقے کی بربادی کے معاملے کو درست کرنے کے لئے عثمان بزدار کو اپنے اقدامات کی پرانی تاریخوں میں منظوری دینا پڑی۔ معروف صحافی نے کہاکہ پنجاب کے محکمہ خزانہ نے ای سی سی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…