بچے اور بزرگ مساجد نہ جائیں ،اسلامی نظریاتی کونسل نے اہم ہدایات جاری کر دیں

16  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ علمائے کرام نمازجمعہ کے اجتماعات کو مختصر کریں اور بزرگ و بچے مساجد میں نہ جائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادی نے نماز جمعہ اور دیگر مذہبی اجتماعات سے متعلق علمائے کرام سے مشاورت کی تھی، جس پر علما نے اپنی سفارشات وفاقی وزیر کو دے دیں ۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے کہا کہ کونسل نے مذہبی اجتماعات سے متعلق سفارشات تیار کر لی ہیں، جس میں کہا گیا کہ ملک میں جاری مذہبی اجتماعات ملتوی کیے جائیں،

فی الحال مساجد بند کرنے یا نماز جمعہ کی ادائیگی پابندی کی کوئی صورتحال نہیں، تاہم نماز جمعہ کے اجتماع میں بیانات کے بجائے مختصر خطبہ دیا جائے، جمعہ کے اجتماعات مختصر ہوں، بچے اور بزرگ افراد مسجد نہ جائیں۔چیئرمین کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی، اور نماز جمعہ کے اجتماعات پر حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، لیکن صورتحال خراب ہونے پر نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی عائد ہوئی تو اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…