نواز شریف کے بھارت سے کاروباری مفادات، خواجہ آصف بھی کھل کر بول پڑے

16  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے کوئی کاروباری مفادات بھارت سے وابستہ نہیں رہے، یہ صرف مخالف سیاسی پروپیگنڈہ ہے۔دفتر خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اسلم کے بیان کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف نے بھارت سے تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کی، جس کے مثبت نتائج نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ تسنیم اسلم ایک سینئر سفارتکار رہی ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ سفارتکاری کے آداب ذمے دارانہ گفتگو کا تقاضا کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ محترمہ کے انٹرویو میں سیاسی زاویہ ہو سکتا، حقا ئق بالکل نہیں، موجودہ حکومت نے بھارت کو خوش کرنے کیلئے ابھینندن کو رہا کیا، متعدد بار فو ن کاجواب نہ ملا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران کشمیر کے حل کیلئے نریندر مودی کی جیت کی دعائیں کرتے رہے اور آج تک موجودہ وزیراعظم سے کلبھوشن جادیو کا نام نہیں سنا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ کشمیر، دہلی سمیت بھارت کے طول و عرض میں مسلمانوں پر قیامتیں ٹوٹ گئیں تاہم عمران خان اسلامی کانفرنس کا اجلاس تک نہ بلاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…