ہائی رسک الرٹ ، خیبرپختونخوا میں صحت ایمرجنسی میں مزید توسیع کر دی گئی

2  مارچ‬‮  2020

پشاور(این این آئی)محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں کورونا وباء کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر صحت ایمرجنسی میں توسیع کردی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ نے صحت ایمرجنسی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق عالمی سطح پر ہائی رسک الرٹ، ہمسایہ ممالک اور ملک کے اندر کورونا وائرس کے کنفرم کیسز سامنے آنے کی وجہ سے صحت ایمرجنسی کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل صوبائی محکمہ صحت نے گزشتہ ماہ 3 فروری کو صوبے میں صحت ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ صحت ایمرجنسی کے بعد پبلک ہیلتھ کمیٹی کے ممبر محکموں کو وباء کے تدارک کے لیے ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں جو کہ متعلقہ محکموں نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت سرانجام دینی ہوتی ہیں۔ محکمہ صحت نے صوبے میں صحت ایمرجنسی سے متعلق اپنے گزشتہ اعلامیے میں ترمیم کرتے ہوئے نئے نوٹیفکیشن میں اپنے ماتحت تمام اداروں، خود مختار اور نیم خودمختار انسٹیٹیوٹس کو بھی شامل کیا ہے تاکہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ، تدارک اور اس سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کر سکیں ۔ صوبے میں صحت ایمرجنسی کے نفاذ سے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کو آگاہ کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ محکمہ صحت کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی سازوسامان (پی پی ایز) اور دیگر آلات کی خریداری کرنی ہے جس کے لیے اتھارٹی رولز میں نرمی کرے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…