امریکہ کے سوفٹ وئیر انجینئر کلمہ پڑھ کر دائر ہ اسلام میں داخل ہو گئے

15  فروری‬‮  2020

کراچی (این این آئی)جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں امریکا شگاگو سے تعلق رکھنے والے امریکن سوفٹوئیر انجینئر (Jordan Farber) جورڈن فیربر نے یہودیت سے تائب ہوکر مفتی محمد نعیم کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا،گزشتہ روز امریکی ریاست شگاگو کے جوان امریکی جورڈن فیربر نے جامعہ بنوریہ عالمیہ آکر اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،جس پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی

جس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے نومسلم کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کرکے اسلامی نام محمد موسی تجویز کیا۔حاضرین مجلس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نو مسلم کو مبارکباد پیش کی اور استقامت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر نومسلم کو بنیادی ارکان اسلام کے بارے میں رہنمائی کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا یورب میں اسلام تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن چکا ہے،دنیا کا سکون اور اخروی کامیابی کا راستہ اسلام ہے، انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کو یہ اعجاز حاصل ہے جو صدق دل ا ور خلوص نیت سے مطالعہ کرتا ہے اس پر حقانیت واضح ہوجاتی ہے،انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے عبادات کو اپنے قرب کا ذریعہ بنایا ہے ان کی ادائیگی میں جبر کی اجازت نہیں دی بلکہ ارشاد دین کی تعلیم دی ہے جتنا انسان عابد و زاہد ہوگا اتناہی اللہ کے قریب تر ہوگا۔دنیا بھر کے مذاہب میں اسلام سے بڑھ کر انسانیت کی تعلیم کسی میں نہیں ہے،یہ واحد مذہب ہے جس میں بگڑی اور بے چین روح کا علاج موجود ہے۔اس موقع پر نو مسلم جورڈن فیر بر کا کہنا تھاکہ اسلام قبول کرکے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے میں یہودی لبرل گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں یہودی مذہب پر غور کیا تو اسلام قریب الفطرت لگا اور میں سمجھ گیا کہ اسلام ہی وہ واحد سچا مذہب ہے۔آج میں نے اسلام قبول کیابہت خوش ہوں اسلام کے مطالعے سے مجھے پتا چلا کہ اسلام میں اخروی اور دنیاوی سکون موجود ہے جس طرح اخلاقیات اور اعمال میں بہتری کا درس اسلام میں موجود ہے وہ کسی اور مذہب میں نہیں ہے۔ میں پاکستان آیا کہ میں اسلام قبول کروں یہاں کے لوگوں کی محبت پر شکر گزار ہوں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…