موت قبول کرسکتا ہوں لیکن دوبارہ پیپلزپارٹی میں نہیں جاؤں گا، مراد علی شاہ کو کرپشن کرنے کیلئے رکھا گیا، ذوالفقار مرزا کے دھماکہ خیز انکشافات

12  فروری‬‮  2020

کراچی (این این آئی) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزانے کہا ہے کہ قیاس آرئیاں ہورہی ہیں کہ میں پیپلزپارٹی جارہاہوں، موت قبول کرسکتاہوں لیکن دوبارہ پیپلزپارٹی نہیں جاؤں گا۔ مراد علی شاہ سے پوری سندھ اسمبلی نفرت کرتی ہے، ان کو کرپشن کرنے کیلئے رکھا گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے بدھ کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ میں بہت زیادہ بے چینی پائی جاتی ہے، ماضی میں مجھ سمیت ساتھیوں پرکئی مقدمات کئے گئے تھے، قیاس آرئیاں ہورہی ہیں کہ میں پیپلزپارٹی جارہاہوں، میں کبھی چور پارٹی میں دوبارہ نہیں جاؤں گا۔ذوالفقار مرزا نے کہا کہ میں آج تک پیپلزپارٹی سے لڑ رہاہوں، موت قبول کرسکتاہوں دوبارہ پیپلزپارٹی نہیں منتخب کروں گا، بلاول بھٹو میرے لیے قابل عزت ہے اور آصف زرداری بلاول کامستقبل تباہ کررہے ہیں۔آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ آج کل آئی جی کی تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے، کسی کی بھی خواہش سے آئی جی تبدیل نہیں ہوناچاہیے، ماضی کے افسروں کی نسبت کلیم امام ایک ایماندارافسر ہیں، وہ سندھ حکومت کیکرپشن کاحصہ دارنہیں بننا چاہتا، اقبال محمود صاحب کو نکال دیاگیا سب جانتے ہیں کیا قصور تھا۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ سے پوری سندھ اسمبلی نفرت کرتی ہے، ان کو کرپشن کرنے کیلئے رکھا گیا ہے، مرادعلی شاہ زرداری کے دوستوں کواربوں روپے نکال کردے سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…