تنخواہ بڑھے یا نہ بڑھے بس وہ ٹیکا مل جائے جس کے لگنے سے روپیہ ڈالرکی شکل میں نظر آئے، پرویز رشید کا دبے لفظوں میں طنز

3  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تنخواہ بڑھے یا نہ بڑھے بس وہ ٹیکا مل جائے جس کے لگنے سے روپیہ ڈالرکی شکل میں نظر آئے۔سینیٹ میں ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کے بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ میں اس قابل نہیں کہ مجھ جیسے غریب شخص کو وہ ٹیکا ملے جو روپیہ ڈالر لگے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ بے شک نہ بڑھائیں وہ ٹیکا مل جائے اور لگ جائے، ایسے دوست لادیں

جو ہم پر خرچہ کریں، جو ہمیں جہازوں میں لیکر چلیں، وزیر اعظم کا کوئی دوست نہیں ہوتا جو اخراجات اٹھائے۔سینیٹر پرویز رشیدنے کہا کہ جب دوست وزیر اعظم کے اخراجات اٹھائیں گے تو پوری قوم کو ان کیاخراجات اٹھانے پڑیں گے، دوستوں نے آپ کو دو روٹی کھلائی قوم آٹے سے محروم ہو گئی، دوست نے آپ کی کافی میں شکر ڈالی ملک سے چینی ختم ہو گئی۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ دوست صرف تب تک رہیں گے جب تک آپ وزیر اعظم ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…