آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیوں کیا؟ ن لیگ نے 2020ء کو حکومت کے جانے کا سال قرار دیدیا، انتہائی اہم اعلان کردیا گیا

16  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ نے کہا ہے کہ تکبر میں آ کر بوٹ رکھنے والے یاد رکھیں کہ 2020 حکومت کے جانے کا سال ہے،نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک و قوم کے مفاد میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کا فیصلہ کیا،مریم نواز کی خاموشی پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ جب مریم نواز کی خبریں روکی جاتی تھیں تو تب آپ کا ضمیر کہاں چلا جاتا تھا،

ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے جو آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار کرنے جا رہا ہے،حکومت یو ٹرن کی بادشاہ ہے، اب ہماری پارٹی نئے انداز میں آگے چل رہی ہے جو کارکنوں کو پہلے سے زیادہ عزت دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اورجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرمسلم لیگ لیبر ونگ کے زیر اہتمام لیبر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا شہباز کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک پرویز اور خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ ہماری کارکن بغیر کسی لالچ کے پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،آج حکومت میں ایسے ایسے لوگ ہیں جو بار بار پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں،ہمیں پارٹی میں سوشل ویلفیئر ونگ بنانا چاہیے تاکہ پریشان حال کارکنوں کی داد رسی ہو سکے،ایسے کارکنوں کو خود سے الگ کیا جائے جو حکومت میں تو نظر آئے لیکن اپوزیشن کے دنوں میں غائب ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیبر ونگ نے اپنے مرحوم ساتھیوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کر کے ان کی سیاسی خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے،ہماری پارٹی وقت گزرنے کے ساتھ اب بہت میچور ہو گئی ہے ہم پارٹی عہدے انہی کارکنوں کو دے رہے ہیں جو پارٹی کے لئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…